مہنگائی میں کمی کے حکومتی وعدے مذاق سے کم نہیں: ناصر محمود واہگہ

Nov 13, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے حکومتی وعدے کسی مذاق سے کم نہیں اگر ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے تو اس کے اثرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے،حکومت اعدادوشمار کے ہیر پھیر کو اپنی کارکردگی کے طور پر دکھا رہی ہے جس سے حکمرانوں کی گرتی عوامی ساکھ قطعی بحال نہیں ہوسکتی، پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر ملک میں اشیاء خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں قدرتی وسائل سے مالا مال ملک کو حکمرانوں نے بھکاری بنا دیا ہے حکمرانوں کی مفاداتی سیاست نے عوام کو فاقوں اور خودکشیوں پرمجبور کررکھا ہے حکمرانوں کی نااہلی نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار بنایا عوام سے غلط بیانی کرکے حکمران خود کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں جھوٹے حکومتی دعوؤں سے بہل نہیں سکتے، غریب پاکستانیوں کو عملی ریلیف کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں