شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وامیدوار این اے 115رانا ممتازمحمود مون خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے ہر دور اقتدارمیں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کا اعلان اور حکومت کی طرف سے دیا گیاریلیف پیکج پارٹی کے عوامی ریلیف کے ویژن کی تکمیل کا ثمر اور حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے، وقاقی حکومت معیشت کی بحالی کے مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے جن کی بدولت ملک میں مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت ملک کا قرضوں پر انحصار تیزی سے کم ہورہا ہے، تحریک انصاف کی انتشار پر مبنی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں احتجاجی سیاست سے قوم کی کنارہ کشی موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔