ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر‘اسسٹنٹ کمشنرپتوکی ڈاکٹرمکرم سلطان‘ محکمہ ایری گیشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، متعلقہ ریونیو افسروں سمیت دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسروں سے متعلقہ علاقوں کی زمینوں کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ لی اور محکمہ نیشنل ہائی وے کی طرف سے ریفر کئے گئے تحصیل پتوکی میں نتھے خالصہ اور گنگا سرائے میں دو کیسوں کی زمینوں کی پرائس اسیسمنٹ کر کے باضابطہ منظوری دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن