حکومت ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کرے: سیٹھ عظیم

Nov 13, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری سیٹھ عظیم، محمداسحق مٹھو، شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں میں کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے، تمام ڈیٹا کو مرتب کر کے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے حکومت ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کرے اس عمل سے حکومت کو توقعات سے زیادہ ٹیکس آمدن ہو گی،معاشی بحالی اور ترقی مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے طویل المدت پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔

مزیدخبریں