قرآن نے سود کو حرام اور اللہ کیساتھ کھلی جنگ قرار دیا ہے :میاں منیر احمد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں منیر احمد نے کہا ہے کہ قرآن کریم نے سود کو حرام اور اللہ و رسول ؐکے ساتھ کھلی جنگ قرار دیا ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ دور میں اکثریتی اسلامی ممالک میں سودی نظام قائم ہے اور سودی قرضوں کے بدلے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو سود کی مد میں بھاری رقوم ادا کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے معاشی خود انحصاری ممکن نہیں ہوپارہی، خلفاء راشدین نے قرآن کریم کی تعلیمات و قوانین کو اپنا کر اسلام کا پرچم پوری دنیا میں بلند کیا ۔

ای پیپر دی نیشن