گوجرانوالہ: مویشی پال بھائیوں کیلئے لائیوسٹاک کارڈ کا آغاز

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مویشی پال بھائیوں کیلئے لائیوسٹاک کارڈ کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ثاقب عل ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر لا نیوسٹاک گوجر ا نو الہ ڈاکٹر محمد انیس کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل گوجرانوالہ میں بھی لائیوسٹاک کارڈ کے حصول کیلئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا ء کیلئے مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن جاری ہے اس سلسلے میں تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں سہولت ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن