گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سموگ آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے گرین لاک ڈاؤن کے فیصلے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے نے کریک ڈائون کیا،سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری نے گزشتہ 3دنوں میں دھواں چھوڑنے والی 36گاڑیوں کو بند کرتے ہوئے 1لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کردیااس کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقرا مبین گوندل، صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، وزیرآباد رب نواز چدھڑ، کامونکی ڈاکٹر ماہم واحد، نوشہرہ ورکاں جواد حسن پیر زادہ)نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گرین لاک ڈائون پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل اور خلاف ورزیوں پر استغاثے دائر کر دئیے، کار سرکار میں مداخلت پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔