منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے:جواد حسین

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سبزی منڈی میں شکایات کاؤنٹر کا قیام، عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین نے سبزی منڈی میں شکایات کاؤنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ اگر منڈی سے دکانداروں کو پھل اور سبزیاں سستے ملیں گی تو پھر بازار میں بھی عوام کو یہ اشیاء معقول داموں دستیاب ہونگی اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو گا انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کی بہتر صورت حال اور لائن مارکنگ پر عملہ مارکیٹ کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ روزانہ بروقت ریٹ لسٹ دکانوں اور ریڑھی فروشوں تک پہنچائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن