میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے نوکری سے فارغ ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کا احتجاج

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کو ایک بار پھر ملازمت سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد مذکورہ ملازمین شاہین لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین اسحق کھوکھر کی قیادت میں سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرہ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں پہلے ہی سینٹری ورکرز کی کمی چلی آرہی ہے اور اب انہیں فارغ کرنے سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا کام ایک بارپھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین اسحق کھوکھر نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، وزیر اعلی مریم نواز شریف، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ تمام ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کی کنٹریکٹ میں فوری توسیع کرکے انہیں مستقل بنیادوں پر ریگو لر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن