حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ٹراماسنٹر اور رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سٹاف کی حاضری ادویات کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے جنرل ایمر جنسی ، چلڈرن ایمر جنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے فردافردا مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کی دیگر دستیاب سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا ڈی ایچ کیو ‘ ٹراماسنٹر رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا دورہ
Nov 13, 2024