گوجرانوالہ:جرم ثابت نہ ہونے پر 13ملزم بری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے تھانہ کینٹ کے مقدمہ قتل میں ملوث 13ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے کی بناء پر بری کردیا، ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی چوہدری نسیم حیدر کاہلوں ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے کیس سے متعلق حقائق پیش کرنے کیساتھ دلائل مکمل کئے ،تاہم فاضل جج نے گزشتہ روز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کیس میں زیر حراست اور برضمانت 13ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے کی بناء پر بری کردیا،بری ہونیوالے ملزمان میں مرکزی ملزم وارث گجر، نعمان ،سنی گجر،بابر بٹ وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن