گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا دورہ،’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کاجائزہ لیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’’ ستھرا پنجاب ‘‘پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا علی الصبح نرسری چوک، محلہ طارق آباد، کھوکھر کی قبرستان والا محلہ، مافی والا چوک سے سیالکوٹ بائی پاس روڈ تک تفصیلی دورہ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے’’ ستھرا پنجاب‘‘ صفائی آپریشن کا جائزہ لیا، فیلڈ میں موجود سپروائزری سٹاف کو صفائی نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے دورہ کے دوران  صفائی کا جائزہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے موجودہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں، صفائی کے بعد کی تصاویری رپورٹ بھی طلب کر لی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جامع صفائی مہم شروع ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...