ملک کے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی : علامہ ناصر مدنی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ملکی شہرت یافتہ مبلغ علامہ محمد ناصر مدنی نے کہا ہے کہ اس ملک کا المیہ ہے یہاں جتنے بھی حکمران آئے ان سب نے عوام کو بھیڑ بکریوںکی طرح سمجھاجس کی وجہ سے ملک کے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ملک میں قرآن وسنت کا قانون نافذ نہیں ہوگا اسوقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آج پنجاب سموگ کی لپیٹ میں ہے ۔جبکہ غریب عوام ہسپتالوں میں ادویات کے حصول کے لئے خوار ہورہے ہیں۔تقریب میں متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری عامر وسیم سندھو کے علاوہ علماء ومعززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن