گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب ٹیچرز الائنس کے اساتذہ راہنمائوں کی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان اور چیئر مین وزیراعلیٰ ایجوکیشن ٹاسک فورس مزمل محمود کیساتھ خصوصی ملاقات ، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، اساتذہ کو درپیش مسا ئل کا جائزہ لینے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کردی گئی،اساتذہ رہنمائوں کے وفد کی قیادت مرکزی سرپرست اعلی پنجاب ٹیچرز الا ئنس رشید احمد بھٹی، مرکزی چیئرمین میاں امجد علی، مرکزی چیف کوآرڈی نیٹر چودھری اللہ رکھا گجر نے کی، وفد میں وائس چیئر مین محمد طا ر ق قریشی، وائس چیئرمین محمد اکرم سیال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد افضل بھنڈر، مرکزی چیف آرگنائزر مرزا طارق محمود، صدر ڈی ٹی ای محمد رمضان گل، اے ای او ریگولرائزیشن کے کوآرڈی نیٹر منور شہزاد، محمد یوسف سہوترا، سعید احمد ورک، شفقت حسین باجوہ، ڈاکٹر عدنان احمد، رانا نقیب الرحمن، منیر احمد چغتائی، ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر ملک ناصر عباس و دیگر شامل تھے، اساتذہ رہنمائوں نے درپیش مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی۔
گوجرانوالہ:وزیر تعلیم سے اساتذہ کی ملاقات،چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا
Nov 13, 2024