گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چغتائی لیب نے ریسکیو1122کے اہلکاروں اور انکے اہل وعیال کے علاج و معالجے کیلئے فیس میں رعایت کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا اورچغتائی لیب کی جانب سے ریجنل منیجرمحمد وسیم نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کے ایگزیکٹو ہیلتھ اسکریننگ پر 35فیصد رعایت، بنیادی ہیلتھ پروفائل پر 32 فیصد رعایت، لیبارٹری ٹیسٹ پر 25فیصد، چغتائی میڈیکل سنٹرز پر او پی ڈی چیک اپ کیلئے 20فیصد رعایت، ریڈیولوجی پر 15فیصد رعایت(ایکس رے، الٹرا سائونڈ، ای سی جی، ایکو کارڈیوگرافی، ڈیکسا میموگرافی، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین)، ہوم کیئر سروسز پر 10فیصد رعایت (انفیوژن، انجیکشن، فزیو تھراپی، ویکسینیشن اور نرسنگ سروسز وغیرہ اور اسکے علاوہ چغتائی فارمیسی پر ہر جمعہ کو 10فیصد رعایت اورباقی تمام دنوں میں 8فیصد رعایت ملے گی۔