گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرپرسن پرائس ٹاسک فورس پنجاب سلمی بٹ کا ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم سوشل میڈیا ریسپانس سنٹر کا اچانک دورہ،(واٹس ایپ نمبر 03290644442)پر ڈپٹی کمشنر تک رسائی اور ایک میسج پر عوام کے مسائل کے حل کے اس اقدام کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا یہی گڈ گورننس ہے کہ ہم عوام تک پہنچیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز عوام الناس سے متعلق سروسز کے گرد گھومتے ہیں۔دریں اثناء معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و چیئر پرسن ٹاسک فورس پرائس کنٹرول میڈم سلمی بٹ نے اے سی سٹی اقرامبین کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منیر باجوہ ،ای اے ڈی اے محمد عمران و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے میڈم سلمی بٹ نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈان بھرپور طریقہ سے جاری رکھا جائے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کے خلاف جاری مہم جاری رکھیں۔
عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل ہی گڈ گورننس ہے:سلمیٰ بٹ
Nov 13, 2024