لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف دوسری اننگز میںایک وکٹ پر 77رنز بنالئے ‘برتری ختم کرنے کیلئے مزید 66رنز درکار جبکہ 9وکٹیں باقی ہیں ۔ راولپنڈی میںجاری چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلی اننگز میں 258رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ حسین طلعت56‘علی زریاب 55اور روحیل نذیر55رنز بناکر نمایاں رہے ۔ وشوا فرنینڈو نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سری لنکا اے کے اوشادا فرنینڈو دوسری اننگز میں صفر پر چلتے بنے ۔ نیپون 23اور اہان وکرما سنگھے 48رنز پر موجود ہیں ۔ واحد وکٹ خرم شہزاد نے حاصؒ کی ۔ مہمان ٹیم پہلی اننگزمیں115رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔
4روزہ میچ ‘پاکستان شاہینز 258پر آئوٹ ‘سری لنکا اے کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 66رنز درکار ‘9وکٹیںباقی
Nov 13, 2024