پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا اور تنبیہ کی کہ کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے ورنہ معاملہ فیفا تک پہنچایا جائیگا۔ انتباہ  میں اس کے حالیہ اقدامات کو کمیٹی کے مجاز دائرہ کار سے باہر قرار دیتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔پی ایس بی نے واضح کیا کہ ایسی سرگرمیوں سے پاکستان میں فٹبال گورننس کو غیر مستحکم کرنے کے خطرات لاحق ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کی قیادت میں کمیٹی کو بنیادی طور پر روزمرہ کے امور سنبھالنے، کلب رجسٹریشن اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم اب کمیٹی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قانون سازی کے اختیارات سنبھالنے کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے یہ عملی طور پر ایک پالیسی ساز ادارے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن