بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے جامعہ فتحیہ کاانتخاب خوش آئند ہے:حافظ میاں نعمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)برصغیر کی وقدیم دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اہم اجلاس  ہوا ۔ جامعہ کے تعلیمی ،تربیتی، تعمیراتی وتصنیفی حوالے سے اہم فیصلے ، طلبہ کی تعلیم وتربیت  کے حوالہ سے غور خوض کے بعد  اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔شرکاء سے خطاب کرتے حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے جامعہ فتحیہ ان کا اولین انتخاب ہے ، انہوں نے کہا کہ جامعہ میں جاری آئی ٹی کورسز کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں مولانا عبداللہ مدنی ،مولانا احمد مدنی، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ،قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن