لاہور (لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹرلبنیٰ ظہیر نے جاپان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ کانفرنس میں 32 ممالک کے مندوبین اورسکالرزنے حصہ لیاجبکہ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عالمی شرکاء میں واحد پاکستانی پروفیسر کے طور پرشرکت کی۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مالی اور سیکورٹی چیلنجز کے اہم مسائل پر بات کی۔ انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیااور سفیر مسٹر رضا تارڑ سے ملاقات کی۔
پنجاب یونیورسٹی فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کا اعزاز
Nov 13, 2024