شادی سے قبل باہمی مشاورت سے جوڑابہترزندگی گزارسکتا ہے: ثمن رائے 

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے زیر اہتمام معاشرے میں شادی سے پہلے مشاورت کو بڑھانے کیلئے معلوماتی سیمینار زیر صدارت ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر،محکمہ صحت کے افسروں، مذہبی رہنما‘سکالرز سمیت تمام مکاتب فکر کے افرادنے شرکت کی۔ڈی جی  بہبود آبادی ثمن رائے نے کہا  شادی سے پہلے کاؤنسلنگ سے جوڑے زندگی بھر ایک مضبوط اور صحت مند تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں۔ یہ مشاورت  زچہ و بچہ صحت کے اشارے بہتر بنانے میں مددگار ہوسکتی ہے۔پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے چار اضلاع میں ''پری میرٹل کونسلنگ'' پرپائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن