لاہو ر (خصوصی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ تین سال کیلئے مرکزی سطحی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلسِ قائدین نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر جبکہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ممبر جماعتوں کے سربراہ مرکزی نائب صدر ہونگے۔ حافظ نعیم الرحمن، علامہ ناصر عباس جعفری، پیرہارون علی گیلانی، مولانا اللہ وسایا، عبدالغفار روپڑی، عبدالرحمن مکی،ضیا اللہ شاہ بخاری، شجاع الدین شیخ، پیر عبدالرحیم نقشبندی، خرم نواز گنڈاپور، مفتی گلزار نعیمی، محمد عبداللہ حمیدگل، قاضی ظفر الحق،ڈاکٹر علی عباس نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، پیر خواجہ معین الدین ، پیر غلام رسول اویسی،پاکستان ڈاکٹر حضور مہدی، مولانا عبدالمالک، پیر سلطان احمد علی، مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد طیب طاہری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم، اسلامی جمہوری اتحاد علامہ زبیر احمد ظہیر، متحدہ علماء کونسل مولانا عبدالرؤف ملک، دیوان عظمت مودود چشتی،پیر خالد سلطان قادری نائب صدور ہوں گے۔ممبر جماعتوں کے قائدین قاری محمد یعقوب شیخ، عارف حسین واحدی، پیر صفدر گیلانی، ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیلئے علامہ شبیر میثمی، نذیر احمد جنجوعہ ، علامہ عقیل انجم قادری، سید اسد عباس نقوی، علامہ عبدالوحید شاہد روپڑی، صاحبزادہ ولی اللہ نقشبندی ، ڈاکٹر اسامہ بخاری، ڈاکٹر عبدالرحمن، سید عبدالوحید شاہ، ڈاکٹر میر آصف اکبر کو منتخب کیا گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل کیلئے سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی، رابطہ سیکرٹری سید لطیف الرحمن شاہ، سید مرتضیٰ ثاقب، محمد علی کاظمی اور میڈیا کوآرڈی نیٹر پشاور زاہد علی اخونزادہ، لاہور فرحان شوکت ہنجرا، عبدالحنان، اسلام آباد شاہد شمسی، ملتان اعجاز الحق، کراچی مجاہد چنا، حیدرآباد یونس دانش، کوئٹہ ولی اللہ شاکر کو مقرر کیا گیا ہے۔