گھرکی ہسپتال کینسر کے6سو مریضوں کا مفت علاج کرچکا‘تعاون درکار:ڈاکٹر عامر عزیز 

لاہور (نیوز رپورٹر)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میںپاکستان کا سب سے بڑاآرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹر ‘کینسر کے علاج کیلئے سائبر نائف سنٹر ودیگر شعبے کام کر رہے۔گھرکی ہسپتال اپنی مدد آپ اورمخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ‘مزیدما لی مدد کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چیئرمین گھرکی ہسپتال نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر عامرعزیز نے بتایا سائبر نائف سے کینسر کا علاج مہنگا ترین   اور نتائج90فیصد سے زائد ہیں ۔ گھرکی ہسپتال میں سائبر نائف سے600سے زائد مریضوں کا فری علاج کیا جا چکا ۔یہاں دماغ، سپائن ، پھیپھڑوں،جگر پروسٹیٹ کینسر، نان کینسر ٹیومرز کا کامیاب علاج کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن