لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل تھیلیسیمیا پری وینشن ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پروفیسر شبنم بشیر، ڈی جی پی ٹی جی ڈی ڈاکٹر یاسمین احسان، فیکلٹی ممبرز‘طلبہ ودیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا شادی سے پہلے بچوں کی تھیلیسیمیا سکریننگ ضرور کرانی چاہیے۔تھیلیسیمیا پر قابو پانے کیلئے بی ایس این اور ایم ایس این پروگرام شروع ہوچکا‘ اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام بنائیں گے۔آخر میںیادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔علاوہ ازیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دوسرے سپورٹس میڈیسن سیمینار میںقومی ہیرو ارشد ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود، پروفیسر خالد جمیل، فیکلٹی ممبرز اورطلبہ موجود تھے۔ مہمان خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ودیگر طبی درسگاہوں میں سپورٹس میڈیسن کی بنیاد رکھیں گے۔