لاہور(نامہ نگار)ساندہ میں رنگ روڈ پر تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے مسافروں کو کچل ڈالا۔جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ساندہ میں رنگ روڈ پر مزدا ویگن خراب ہونے پراس میں سوار مسافر نیچے اتر کرسڑک پر کھڑے تھے کہ اچانک وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کران افراد کو کچل ڈالا۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد غلام حسین اور ایک نامعلوم شخص موقع پر دم توڑ گئے۔ بس میں سوارتین افراد کو حراست میں لے لیا اور جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔ حادثے کے فوری بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔