ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے کہیں زیادہ حملوں کے خطرے میں ہیں ، اسرائیل 

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے نئے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے کہاہے کہ ایران کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے اتنا زیادہ خطرے میں نہیں تھا۔غیرملکی کبررساں ادار کے مطابق پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا اہم ترین مقصد پورا کرنے کا موقع ہے یعنی اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بننے والے وجود کو مٹا دینا۔یسرائیل کاتز نے پہلی مرتبہ چیف آف اسٹاف ہرتزی ہیلفی کے زیر صدارت جنرل سٹاف کمیٹی فورم کے ساتھ ملاقات کی۔اسرائیل کئی برسوں سے ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر رہا ہے، تہران اس الزام کو مسترد کرتا رہا ہے۔گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں عسکری اہداف پر حملے کیے۔ یہ کارروائی یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر دو سو کے قریب میزائل داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔اسرائیلی حملوں سے قبل کئی اسرائیلی ذمے داران اور سابق وزرا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر زور دیا تھا۔ تاہم امریکی میڈیا کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکی دبا کے سبب اس تجویز کو خارج کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن