راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نا بینا افراد نے مری روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاپنجاب حکومت سے مطالبات کیا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی ڈویڑن (راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں 67 خصوصی افراد بطور عارضی ملازمت کام کر رہے تھے جن کا کنٹریکٹ 28 اکتوبر کو ختم ہو چکا ہے اس کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن راولپنڈی میں 36 خصوصی افراد عارضی ملازمت پر کام کر رہیتھے ان کا کنٹریکٹ 27 ستمبرپنجاب یونین آف دی بلائنڈ2024 کو ختم ہو چکا ہے اس میں بھی توسیع دی جائے۔ محکمہ سپیشل ایجو کیشن راولپنڈی کے خصوصی افراد کا بجٹ موجود نہیں اور گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں گزارش ہے کہ بجٹ فراہم کروایا جائے اور تنخواہ ہر ماہ ممکن بنائی جائے۔ ڈسٹرکٹ ویلفیئر یونٹ (راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال) کی میٹنگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں یقینی بنائی جائے نیز ڈ پٹی کمشنر صاحبان خود اس میٹنگ کو چیئر کریں۔ اس کی کارکردگی کے لیے 15 دن بعد دوبارہ میٹنگ کرائی جائے۔کمشنر راولپنڈی ماہا نا بنیاد پرڈویژنل فوکل پرسن کے ساتھ میٹنگ کو یقینی بنائیں جس میں چاروں اضلاع میں خصوصیافراد کے مسائل کو ڈسکس کر کرے ان کا سد باب کریں تا کہ افہام تفہیم سے مسائل حل ہوں نا کہ سڑکوں ہے۔