لیسکو کی انسدادی مہم‘ درجنوں بجلی چور پکڑے گئے،میٹر ریڈربرخاست

لاہور (نیوز رپورٹر ) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے گرینڈ مڈ نائٹ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔ ملزم کو ڈیٹکشن بل کی مد میں 28 لاکھ یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 16کروڑ 80لاکھ روپے بنتی ہے۔ میٹر ریڈر شہباز کو بجلی چوری کروانے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ریجن بھر میں 582 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے205 ملزموں کے خلاف مقدمات درج جبکہ38کو گرفتار کرا دیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں22 کمرشل2 زرعی اور558  ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کر کے ان کو4لاکھ 7ہزار981 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ 81لاکھ93 ہزار175 روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن