شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہاہے کہ مشکوک علی امین گنڈاپوراب واضح ہوچکے ہیں کہ وہ ڈبل پے رول پر ہیں ان کی پارٹی اب ان کی بڑھکوں دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتی ہے جبکہ عوام ان کی بڑھکوں دھمکیوں کو انجوائے کرتے ہیں اور یہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ایک مزاحیہ کردار بن کر رہ گئے ہیں چھوڑوں گا نہیں ماردوں گا جلادوں گا کہ کر چھپ جانا ان کی فلم کے لکھے گئے سکرپٹ کا حصہ ہیںپی ٹی آئی ایک پٹی ہوئی فلم کی مانند ہے 90دن میں کرپشن کا خاتمہ ریاست مدینہ امریکہ سے آزادی ہم کوئی غلام تو نہیں مداخلت برداشت نہیں ڈکٹیشن نہیں لیں گے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے خودکشی کریں گے حقیقی آزادی اور اسلامی ٹچ اس پٹی ہوئی فلم کے پٹے ہوئے ڈائیلاگ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔