مراکشی فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل کی ملاقات، دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات: سربراہ پاک بحریہ 

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے کہا  کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن