تولہ سونا 7 ہزار سستا، ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا 

Nov 13, 2024

کراچی(کامرس رپورٹر) رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے بچاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 77ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 7000روپے گھٹ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 7000 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 70ہزار 500روپے رہ گیا۔ منگل کو انٹر بنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  انٹر بنک میں ڈالر 5پیسے بڑھ کر 277.90 روپے رہا، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے بڑھ کر 278.85 روپے ہو گیا۔

مزیدخبریں