پشاور(آئی این پی )ہزارہ موٹروے (چنار کوٹ) کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہری کو مدد فراہم کرنے والا پولیس سب انسپکٹر شبیر احمد جاں بحق اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک زخمی ہوگیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ پک اپ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے وقت دونوں سڑک پر خراب ہونے والی گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے۔