سرگودھا(این این آئی) پاکستان ریلوے نے سرگودھا سمیت تمام ریلوے سٹیشنز کو سولر انرجی سسٹم پر کرنے منتقل کا فیصلہ کر لیا جس کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گے۔ پاکستان ریلوے نے انرجی اخراجات میں کمی کے لئے سرگودھا سمیت تمام ریلوے سٹیشنز کو سولر انرجی سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے اور پہلے مرحلہ لاہور‘ کراچی‘ راولپنڈی‘ فیصل آباد‘ روہڑی‘ خانیوال‘ حیدر آباد‘ملتان،لالہ موسی، ملکوال جنکشنز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا دوسرے مرحلہ میں دیگر بڑے ریلوے اسٹیشنز کو رکھا جائے گا اورانرجی کی مد میں بچت کی رقم مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی-