وزیراعلیٰ پنجاب کامشن صوبے کی عوام کوریلیف فراہم کرنا ہے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ  پنجاب حکومت نے مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد مثالی منصوبے شروع کیے ، ہر شعبے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور محکمانہ کارکردگی کوبہتر بنانے کیلئے ہنگامی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنایا جس سے عوام کے درپیش مسائل کا حل ممکن ہوا اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے‘ موجودہ حکومت نے نامسائد حالات کے باوجود قومی امنگوں کی ترجمانی کی‘ ملکی معیشت کو سنبھالانا اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنانے کی کامیاب جدوجہد کی جس کاثمر ہے کہ آج پاکستان بحرانوں سے چھٹکارا پارہا ہے اورقومی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن