حکومت عوام پر اضافی ٹیکس نہ لگائے‘ ڈھائی برس میں مہنگائی60  فیصد بڑھی: گوہر اعجاز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کی ہے۔ ایک بیان میں سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت 180 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالے، عوام پہلے ہی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ گذشتہ ڈھائی برس میں مہنگائی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے پورا کیا جائے، حکومت غیر معمولی منافع کمانے والی مقدس گائے پر ٹیکس لگائے۔ گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو بجلی کے بلز میں 12روپے کا ریلیف دیا جائے۔ صارفین کو صرف موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا 31 دسمبر تک آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے کر یہ ریلیف عوام کو دیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن