لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے45 ویں اجلاس میں 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 4 ارب سے زائد فنڈز منظور کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلینک ان ویلز پروگرام کے لیے 2 ارب 32 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ بہاول پور وکٹوریا ہسپتال کی ری ومپنگ کے لیے 1 ارب 84 کروڑ کی سکیم منظور کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل اور چیف اکانومسٹ مسعود انور کی شرکت کی۔