ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...