اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں کے لئے تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات علی پرویز ملک ، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ای سی سی نے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے لئے وزارت مواصلات (پوسٹل سروسز ونگ) کی طرف سے پیش کردہ سمری پر غور کیا اور اسے منظور کیا۔ پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کی کمپنیوں/ ایجنسی پارٹنرز کی تصدیق شدہ زیر التوا واجبات کو کلیئر کرنے کے لیے 16.995 بلین روپے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کی جمع کرائی گئی سمری پر بھی غور کیا اور اس کی منظوری دی۔ مالی سال 25۔2024 کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مقامی حکومتوں (ضمنی انتخابات) اور اسلام آباد (آئی سی ٹی) اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 1.317 بلین روپے کی منظوری دی۔ ای سی سی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جمع کرائی گئی پانچ الگ الگ سمریوں کو بھی ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے حصے کے طور پر اٹھایا جو اس سے قبل وزیراعظم نے منظور کیا تھا۔ خلاصہ کے تحت جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں درج ذیل پانچ اہم شعبے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نوکولاس گیلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت، کامرس اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب نے فرانسیسی سفیر کے ساتھ معاشی صورتحال اور گزشتہ 14 ماہ کے دوران میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کی قیادت میں ترقی کے لئے معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے اور ایف ڈی آئی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تیار ہے۔