مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، خاتون سمیت 2 پولیس اہلکاروں کی خودکشی

سری نگر(کے پی آئی+این این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع  میںنئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے چھاپے مارے ہیں ۔ ایس آئی اے نے بیروہ میں عمر احمد شیخ کے مکان کی تلاشی لی ہے۔ ایس آئی اے نے دیگر کئی گھروں پر بھی چھاپے مارے مکینوں کو حراساں کیا۔ مقبوضیہ کشمیر میں تعینات ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی جبکہ بہار میں خاتون پولیس اہلکار نے اپنی بیرک میں موت کو گلے لگالیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرینگر میں خودکشی کرلی۔ سی آرپی ایف اہلکار نے سرینگر کے علاقے شیو پورہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے اسمبلی کی طرف سے منظور کی گئی قراردادمزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ عبدالرحیم راتھر نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں منظوری کے فورا بعد بھجوادی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ بطور سپیکر کی حیثیت سے ان کا کردار ووٹوں کی گنتی کے ذریعے غیر جانبدارانہ عمل کو یقینی بنانا تھا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعلی عمر عبداللہ پر زور دیا ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے برطرف کیے گئے کشمیری سرکاری ملازمین کی بحالی کیلئے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل کریں۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران برطرف کئے گئے ملازمین کو اپنا  مقدمہ پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ہر کیس کا منصفانہ اور مکمل جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں45 سالہ خاتون عابدہ  پروین  جاں بحق ہوگئی ہے ۔ عابدہ  پروین  3نومبر کو سری نگر کے نواح میں ایک دستی بم دھماکہ میں زخمی ہوگئی تھی۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک 23سالہ کشمیری خاتون کی لاش اس کے اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک ملٹی نیشنل بینک میں کام کر تی تھی اور حیدرآباد شہر کے علاقے گلشن نگر میں رہائش پذیر تھی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...