اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ نے گندم سکینڈل کی تحقیقات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔چیئرمین مسرور احسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا جس میں خراب گندم بیرون ملک سے منگوانے کے اسکینڈل کی انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ اور ایم ڈی پاسکو کی جانب سے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کی مخالفت کی گئی۔تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی سربراہی سینیٹر ایمل ولی خان کریں گے۔ایم ڈی پاسکو نے کہا پہلے ہی انکوائری کمیٹیاں گندم اسکینڈل پر کام کر رہی ہیں ، ۔اجلاس میں کاٹن سیس کی ریکوری نہ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث ایا۔کمیٹی چیئرمین مسرور احسن نے کہا کہ حکومت کو کاٹن سیس سے بھاری ریونیو ملتا تھا، جو کئی سال سے نہیں آرہا۔کاٹن کمشنر نے بتایا کہ 2016 سے 24 تک کاٹن سیس کی مد میں تین اعشاریہ چار ارب روپے کی وصولی باقی ہے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں کاٹن سیس پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔