لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم آئے یا نہ آئے ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔ بھارتی ٹیم کے بغیر بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہو گا۔ پاکستان بھارتی ٹیم کو ویزا دے رہا ہے، ان کی حکومت اجازت نہیں دے رہی، ورلڈ کپ میں شریک باقی تمام ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔ ہم اپنی تیاری پوری کر رہے ہیں، کسی ٹیم کے نہ آنے سے فرق نہیں پڑتا۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ23 نومبر سے 3 دسمبر پاکستان میں ہو گا۔ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔
بھارتی ٹیم آئے یا نہ آئے بلائنڈ ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا: سلطان شاہ
Nov 13, 2024