اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پر جاری کیے ہیں۔ عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان پر تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک میں دہشت گردی کے 2 مقدمات درج ہیں۔