اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان کو تپ دق بیماری کے کنٹرول کے حوالے سے ایک بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ پاکستان سے ڈاکٹر راضیہ فاطمہ اور امریکہ سے جین کا ٹرکو تپ دق میں تحقیق کی زمرے میں دیا گیا ہے،یہ ایوارڈ انڈو نیشیا بالی میں منعقدہ ایک عالمی کانفرنس کے دوران دیا گیا اس موقع پر دنیا بھر سے سائنسدان موجود تھے ڈاکٹر را ضیہ فاطمہ وزارت قومی صحت کے تحت نیشنل کوارڈینیٹر ہیں ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے کوئی بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر را ضیہ فاطمہ کیلئے عالمی ایوارڈ
Nov 13, 2024