اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینہ چوک اور جناح ایونیو انٹرچینجز منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران بھی انکے ہمراہ تھے، چیئرمین نے اب تک کئے گئے کام کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا. چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ بجلی، گیس سمیت دیگر سروس لائنز کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے اور دونوں منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت تیزی سے کام کیا جارہا ہے،سرینہ چوک انٹرچینج کے دونوں انڈر پاسز پر بھی کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،چیئرمین نے ہدایت دی کہ منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے کا سرینہ چوک،جناح ایونیو انٹرچینجز کی سائٹس کا دورہ
Nov 13, 2024