اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام صوبے کے زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے زرعی سائنسدان ڈاکٹر خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ نوجوانوں کو کاشتکاری کے جدید علم سے آراستہ کرنے سے زراعت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو کسانوں کے بچوں کو تربیت دینی چاہیے کیونکہ ان کا زرعی پس منظر سیکٹر کی ترقی کے لیے آن فیلڈ ٹریننگ کو مزید موثر بنائے گا۔ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوان کاشتکارانٹرنشپ پروگرام کے ذریعے متعارف کرائے گئے خاندانی علم اور جدید تکنیک دونوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، زراعت میں جدت لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار، پائیدار زراعت، اور جدید کاشت کے طریقوں میں انہیں حاصل ہونے والا تجربہ بہت ضروری ہے۔
پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ماہرین
Nov 13, 2024