2 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نون پولیس نے دو رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق تھانہ نون ،فیصل آباد اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے تین موٹر سائیکل،موبائل فون ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلئے ،ملزمان نے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہوکر اسلحہ کی نوک پر راہگیروں، دوکانداروں ، اے ٹی ایم  سے رقم نکلوانے والے اور بائیکا والوں کو لوٹتے تھے ملزمان مزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ کر دیتے تھے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نون ، فیصل آباد اور لاہور میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن