حضرو (نمائندہ نوا ئے وقت)ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کا ون ویلنگ کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان و ن ویلنگ کرنے وا لے نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ س ڈشاتھ سلنسر اتار کر روڈوں پر ون ویلنگ کر کے اپنی جانوں سے کھیلنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا ایس ایچ او سجاد حیدر نے کہا کہ سلنسر اتار کر ون ویلنگ کے لیے سہولت پیدا کرنے والے موٹر سائیکل مکینکز کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایچ او سجاد حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرو علاقہ چھچھ میں گزشتہ کئی سالوں میں درجنوں نوجوان ون ویلنگ کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس لیے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی نیز وہ تمام مکینک جو اس سلسلہ میں ون ویلنگ کرنے والوں کے سہولت کار ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔