ڈی پی او چکوال کی چکوال چیمبر کے عہدیداران سے تعارفی ملاقات

 چکوال(مہران ظفر ملک)ڈی پی او چکوال کی چکوال چیمبر کے عہدیداران سے تعارفی ملاقات تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین نے چکوال میں چارج سنبھالنے کے بعد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کا پہلا دورہ کیا اور تاجر برادری سے ملاقات کی اس موقع پر صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر نجیب بھٹہ نے ڈی پی او چکوال کو تمام عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران سے تعارف کرایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور کسی بھی شخص چاہے وہ بڑا بزنس مین ہے یا ریڑھی والا کے ساتھ کوئی زیادتی نہ کی جائے اس موقع پر صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامرنجیب بھٹہ و دیگر عہدیداران نے ڈی پی او چکوال کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تاجر برادری اور چکوال پولیس نے اکٹھے ملکر چلنے کا عزم کیا تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ملک ندیم، سینئرنائب صدر چکوال چیمبر شیخ ریاض فاروقی،نایب صدر خالد مرزا ، سابقہ صدور حاجی نور سلطان، شیخ ہارون، خواجہ عارف یوسف، ملک خرم کامران ، سابق نایب صدر محمد احمد فاروقی ، ایگزیکٹو ممبر صوفی مشتاق ، ایگزیکٹو ممبران عبدالمنان ، چوہدری ظفر ، سینئیر ممبر حفیظ انجم، سابق سینئیر نایب صدر چوہدری ریحان افضل، حاجی اسحاق آڑھتی، سابق سینئیر نایب صدر چوہدری اعجاز منہاس سابق صدر چوہدری شہذاد سعادت، قاضی محمد عمیر و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن