ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)آزادکشمیرکے سابق سینئروزیرچوہدری محمدعزیزمرحوم کی سیاسی ،سما جی خدمات کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور بھارت کے زیرقبضہ کشمیریوںکے حقیقی علاقہ،جہا ں بسنے والے آزادی کی تڑپ کے جذبہ سے سرشا رولو لہ انگیزجدوجہدکی تاریخ رقم کررہے ہیں کی پشت بانی کیلئے جوکرداراورخدمات زندگی بھرانجام دیں،وہ آزادکشمیرکی سیاسی تاریخ میں سنہر ے باب کادرجہ رکھتی ہیں،چوہدری محمدعزیز مر حوم ہمہ گیرشخصیت کے مالک تھے،اور کشمیر میں بسنے والوںکے ساتھ سچی لگن کاپرخلوص جذبہ رکھتے تھے،چوہدری محمدعزیز مرحوم کی وفات سے آزادکشمیرکے سیاسی سماجی مذہبی حلقوںمیںجوخلاپیداہواہے،وہ صدیوںپرنہیںہو سکے گا،ان خیالات کااظہارچوہدری عزیزمرحوم کی یادمیںمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے سابق صدرآ زا د کشمیرسردارمحمدیعقوب خان،انجمن گوجراںکے صد ر چوہدری محبوب الہی گجر،کیپٹن قمر،حاجی عبد الرحمن ،قاری غلام مصطفی،حافظ محمد اشفاق نے خطاب کر تے ہوئے کیا،سابق صدرسردارمحمدیعقوب خان نے چوہدری محمدعزیزمرحوم کی علاقائی تعمیروترقی کیلئے دی جانے والی خدمات پرانہیںشاندارالفاظ میںخرا ج عقیدت پیش کیا،چوہدری محبوب الہی گجرنے ا پنے خطاب میںکہاکہ مرحوم کے صاحبزادے چوہد ری محسن عزیزسے ہماری گزارش ہے کہ وہ اپنے وا لد مرحوم بزرگوارچوہدری محمدعزیزکی زندگی بھرمیںدی جانے والی خدمات کونہ صرف قائم رکھیں،بلکہ ان کوآگے بڑھاتے ہوئے مزیدروشن خدمات انجام دے،دیگرشرکاء میں کیپٹن دین محمد،چوہدری ارشاد، چوہدری ساجد،چوہدری عارف،نصیرالدین،خالد نقشبندی،نائک شریف،چوہدری حمید شاہ،چوہدری مکھن دین،محترمہ رخسانہ شاہین،محترمہ مریم کشمیری ،جاوید ڈار،چوہدری غلام محمد،چوہدری وزیر محمد گورسی،خواجہ جاوید اقبال،چوہدری خادم،چوہدری صیام احمد،سیماب چوہدری سمیت علاقہ کے لوگ بھی شامل تھے۔
چوہدری محمدعزیزمرحوم ہمہ گیرشخصیت کے مالک تھے ،سردار یعقوب
Nov 13, 2024