چکوال (نامہ نگار )31 واںسالانہ عرس پیر خاکی شاہ زیر صدارت مخدوم محمود مستوار قلندر مخدوم پور شریف مرید چکوال میں انعقاد پذیر ہوا،جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حید خان نے شرکت کی،اس موقع پر نامور مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیان بھی موجود تھی پاکستان سمیت بیرون ممالک سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں محفل سماع کے بعد جامعہ المستوار کے طلباء کی تقسیم اسناد ہوئی۔ جس کے بعد حضور پیر مخدوم محمود مستوار قلندر نے گزشتہ پورے سال میں پڑھے گئے درود شریف بمع دیگر اوراد و اذکار تاجدار کائنات حضور نبی کریم ؐکی بارگاہ اقدس میں پیش کیا۔ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ بزرگان دین کی اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ہیں ۔ دین اسلام پر علم پیرا ہو کر ہی ہم اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں ۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جامع المستوار کے طلبا بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جو اس درس گاہ سے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جبکہ عرس کی تقریبات میں عالمی سہ روزہ روحانی ریاضت کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔